Friday, 29 November 2024


برطانیہ اور ناروے مسئلہ کشمیر کےحل لئےتیار

 

ایمزٹی وی(مظفرآباد)مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدرمسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کا مسئلہ کشمیر پر محتاط رویہ انتہائی افسوس ناک ہے مغربی ممالک کے محتاط رویئے کے باوجود برطانیہ اور ناروے اس مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن دنیا کی بڑی طاقتوں اور بھارت کے درمیان معاشی معاہدے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت وادی میں جتنے بھی وفود بھیجے کشمیری اس کا اثر قبول نہیں کریں گے آزادی کی تحریکوں اور دہشت گردی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کشمیری عوام کی اپنی شروع کردہ ہے اس میں کسی بھی کالعدم یا جہادی تنظیموں کا کوئی کردار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کےدوران اہم رہنماؤں سےمسئلہ کشمیرپربات ہوئی، مسئلہ کشمیر پردنیا کی حمایت حاصل کرنےکےلئےمحنت کی ضرورت ہے۔

 

Share this article

Leave a comment