شربت گلہ کو 30 مارچ 2017 تک رہنے کی اجازت
- 06/11/2016
- K2_CATEGORY خیبر پختونخواہ
- 1299 K2_VIEWS
ایمز ٹی وی(پشاور)خیبر پختونخوا حکومت نے جعلی شناختی کارڈ سکینڈل میںملوث افغان خاتون شربت گلے کو فوری ملک بدر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے وفاق کو خط بھی لکھا جائے گا جس میں کہا جائے گا کہ شربت گلے کو باعزت افغانستان واپسی کے لئے چند ماہ کا وقت دیا جائے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا لطیف یوسفزئی کے مطابق وفاق سے درخواست کی جائے گی کہ شربت گلہ کو 30 مارچ 2017 تک رہنے کی اجازت دی جائے۔جگر کے عارضہ میں مبتلا شربت گلہ پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کا اعتراف کر چکی ہے، جس پرعدالت شربت گلہ کو ڈی پورٹ کے علاوہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ اور 15 دن قید کی سزا سنا چکی ہے
Leave a comment