Saturday, 30 November 2024


برطانوی وزیر اعظم نے اہم مطالبہ ماننے سے انکار کردیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سفارتی سطح پر مودی کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا بھارت کے تین روزہ دورے پر آئی برطانوی وزیراعظم نے مودی کی چالاکیوں کو بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے برطانوی ویزہ میں کسی بھی قسم کی نرمی سے صاف انکار کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں مودی نے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں دلچسپی ظاہر کی تو تھریسامے نے انہیں جواب دیا کہ یورپی یونین میں رہتے ہوئے برطانیہ کسی تیسرے ملک سے تجارت نہیں کرسکتا

ملاقات کے دوران تلخی کے آثار اس وقت پیدا ہوئے جب مودی نے برطانوی وزیراعظم سے درخواست کی کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بھارتی شہریوں کو کام کی اجازت دی جائے اور بھارتی شہریوں و طلبا کی ویزہ پالیسی میں نرمی کی جائے جس پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے برطانیہ کی وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا پہلے اپنے غیر قانونی شہریوں کو انڈیا واپس بلائے اس کے بعد اس مسئلے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ تھریسامے انڈیا کے لئے سخت رویہ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ جب وہ ملک کی وزیر داخلہ تھی تو ان کی پالیسی کے باعث ہرسال برطانیہ جانے والے انڈیا کےطلبا کی تعداد میں بیس ہزار کی کمی ہوئی تھی۔

Share this article

Leave a comment