Saturday, 30 November 2024


امریکہ کا اگلا صدر کون ہو گا؟ فیصلہ ہو گیا

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) ہیلری کلنٹن نے اپنے ہی حلقے انتخابات چے پا کوا میں ووٹ کاسٹ کردیا۔

یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، 13 ریاستوں کا کردار فیصلہ کن ہوگا۔ ہلیری کلنٹن کے نائب ٹم کین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔کون بنے گا امریکی صدر؟امریکا کے 45ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ شروع ہو چکی ہے، امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ووٹ نے اپنے حلقہ انتخاب چےپاکوا میں ووٹ ڈالا۔چے پاکوانیویارک سے تیس میل دور ایک گاؤں ہے ،ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتیامیدوار ہیں وہ اپنے شوہر بل کلنٹن کے ساتھ پولنگ بوتھ آئی تھیں۔

دوسری جانب ریاست کنیٹی کٹ، انڈیانا، کینٹکی، نیوہمپشائر ،نیوجرسی، نیویارک، ورمونٹ اور ورجینیا میں ووٹنگ جاری ہے۔صدارتی انتخاب میں ساڑھے 22 کروڑ امریکی ووٹ دینے کے اہل ہیں، جن میں سے چارکروڑ 60 لاکھ امریکی وقت سے پہلے ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ایوان نمائندگان کی تمام چارسوپینتیس نشستوں پربھی انتخابات ہورہے ہیں جبکہ سینیٹ کی سو میں سے34نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

الیکٹورل کالج میں ٹائی ہوجائے تو صدر کا چناؤ ایوان نمائندگان کرتا ہے، ریپبلکنزاورڈیموکریٹس کے درمیان ایوانوں پرکنٹرول حاصل کرنے کا معرکہ بھی ہورہاہے۔ صدارتی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل رہی، دونوں امیدواروں نے جہاں ووٹرز کو راغب کرنے کیلئے اپنی معاشی پالیسیوں کا اعلان کیا وہیں ایک دوسرے کیخلاف سنگین الزامات بھی لگائے، تاہم حتمی فیصلہ آج کے انتخابات میں ہوجائے گا۔

Share this article

Leave a comment