Friday, 29 November 2024


فلم '' دی ایشی لیس پروپوزل‘' میں ارمینہ خان ایک نئے روپ اور انوکھے کردار میں

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم ’جانان‘ کے کو پروڈیوسرز میں سے ایک ریحام خان کافی عرصہ بعد منظر عام پر آئی ہیں اور انہوں نے فلم ’جانان‘ کے مرکزی کرداروں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اے آر وائی فلمز، آئی آر کے فلمز اور ایم ایچ پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی فلم ’جانان‘ پاکستانی فلم انڈسٹری کی اب تک کی کامیاب ترین اور ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔
فلم میں خیبر پختونخوا کے روایتی رسم و رواج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار اظفر جعفری اور پروڈیوسرز حریم فاروق، منیر حسین اور عمران رضا کاظمی ہیںفلم کے پروڈیوسرز میں سے ایک نام ریحام خان کا بھی ہے جنہوں نے اس فلم کی کاسٹ کا انتخاب کیا، تاہم فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد وہ اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے پس منظر میں چلی گئیں۔

حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم کی کاسٹنگ کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ارمینہ رانا خان، علی رحمان اور بلال اشرف شامل ہیںریحام خان نے ارمینہ خان کو مرکزی کردار میں لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کردار کے لیے ایک نازک اور کم عمر دکھنے والی لڑکی کی ضرورت تھی۔ ارمینہ کا لہجہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے غیر ملکیوں جیسا ہے تاہم وہ اردو بہت اچھی بولتی ہیں اور یہی اس کردار کا تقاضا تھا۔

ریحام نے بتایاِ ’میں دکھانا چاہتی تھی کہ بظاہر ایک نازک اور کمزور دکھنے والی لڑکی وقت پڑنے پر بہت مضبوط بن سکتی ہے۔ یہ عورت کی شخصیت کی ایک خاصیت ہے اور میں اسی کو پردہ اسکرین پر پیش کرنا چاہتی تھیارمینہ رانا نئی نسل کے فنکاروں میں ایک باصلاحیت فنکارہ ہیں اور بہت جلد وہ ایک ہالی ووڈ فلم میں بھی جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ ’دی ایشی لیس پروپوزل‘ نامی اس فلم میں ارمینہ خان ایک نئے روپ میں روبوٹ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ فلم کمپیوٹر اصطلاح میں مصنوعی ذہانت کے نقصانات پر بنائی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ روبوٹ کی سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے کتنی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment