Friday, 29 November 2024


لاہور میں تحریب کاری نقشے برآمد


ایمز ٹی وی(لاہور)لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ، سی ٹی ڈی نے نواحی شہر بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔


کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر بہاولنگر میں کارروائی کی اور 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔


سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے دہشت گرد لاہور میں تحریب کاری کی منصوبہ سازی کر رہے تھے جن سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد ، ہینڈ گرنیڈ اور الیکٹریکل ڈیٹو نیٹر بڑی مقدار میں ملے ہیں ۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

Share this article

Leave a comment