Saturday, 30 November 2024


مسلمانوں پر پابندی ختم ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان


ایمز ٹی وی(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا صدر منتخب ہوتے ہی ایک ایسا کام کر دیا ہے کہ کسی کو بھی یقین نہیں آ رہا اور بالخصوص امریکہ میں مقیم مسلمان تو واقعی ہی حیران و پریشان ہیں۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ویب سائٹ سے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق بیان ہٹا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی سے متعلق دیا جانے والا بیان 8 نومبر کی صبح تک ویب سائٹ پر موجود تھا جسے صدارتی انتخاب کی رات ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں پرپابندی سے متعلق بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Share this article

Leave a comment