Friday, 29 November 2024


مقبول ترین گلوکار'' اے نیئر '' انتقال کر گئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکار اے نیئر طویل علالت کے بعد 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کے معروف پلے بیک سنگراے نیرکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اور انہوں نے کئی فلموں کے لیے نامور گیت گائے جس میں ’’یاد رکھنے کو کچھ نہ رہا‘‘، ’’ اک بات کہوں دلدارہ‘‘، ’’جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے‘‘ شامل ہیں لیکن اب یہ سریلی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی ہے۔ اے نیئر نے فن گلوکاری کا آغاز 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم “بہشت” میں اپنی آواز کا جادو جگا کر کیا اور اس زمانے کا مقبول ترین گانا “یوں ہی دن کٹ جائیں گے” گایا۔ 1980 کی دہائی میں اے نیئر اور اخلاق احمد نے پلے بیک سنگنگ میں وہ مقام حاصل کیا کہ ان کے مقابلے کا کوئی سنگر موجود نہیں تھا۔

گلوکار طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے جو آج لاہور میں انتقال کرگئے۔ گلوکار کو بہترین گلوکاری پر نگار ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا۔ دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز گلوکار اے نیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کے لیے اے نیر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment