Friday, 29 November 2024


ملک کے بڑے شہروں میں 4، 4 منڈیوں کے قیام کی تجویز

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت نے اشیائے خوردونوش کی لاگت میں کمی کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں 4، 4 منڈیوں کے قیام کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق کے ذرائع کے مطابق اس وقت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں صرف1سبزی وفروٹ منڈی کی طرح دیگر اشیائے خوردونوش کی بھی ایک ہی منڈی ہوتی ہے جس سے پورے شہر سے لوگ ایک جگہ پر اکٹھے ہوتے ہیں اور وہاں سے اشیا خرید کر دور دراز علاقوں تک لے جاتے ہیں جس سے اشیا کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لاگت میں کمی کے لیے بڑے شہروں میں چار چار منڈیاں قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، یہ منڈیاں شہر کے چاروں اطراف میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔

اس حوالے وفاقی وزیر سکندر بوسن نے بتایا کہ ہم نے شہر میں ایک سے زائد منڈیوں کے قیام کے لیے تجویز وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھیج دی ہے، اب انہوں نے اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ بڑے شہروں میں زیادہ منڈیاں بنائی جائیں، ہماری تجویز ہے کہ کم از کم سبزی اور فروٹ منڈی ایک سے زیادہ ضرور ہونی چاہیے،اس تجویز پر جیسے ہی کوئی فیصلہ آتا ہے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment