Friday, 29 November 2024


پاک،نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ !پہلے دن کا کھیل وہی ہوا جس کا ڈر تھا

ایمزٹی وی(کھیل) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بارش آڑے آگئی،کوئی گیند نہ کرائی جاسکی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے پہلےدن کاکھیل منسوخ کردیاگیا۔

کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کوچار روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ دوسرے دن کا کھیل آدھا گھنٹہ پہلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امپائرز نےگراؤنڈ کے معائنے کے بعد میدان کو کھیل کے لیے سازگار نہ پاتے ہوئے پہلے دن کے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا،جس کے بعد اب ٹاس بھی کھیل کے دوسرے روز ہی کیا جاسکے گا۔پاکستانی ٹیم1984 کے بعد سے نیوزی لینڈ کے خلاف کبھی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی آخری ٹیسٹ سیریز جو گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تھی اس میں نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ اننگز اور 80 رنز سے جیت کر سیریز برابر کردی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گذشتہ پانچ سال کے دوران صرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہاری ہے۔اس عرصے میں اس نے ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ سے سیریز برابر رہی ہیں۔پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچی ہے لیکن اس جیتی ہوئی سیریز کا اختتام شارجہ ٹیسٹ کی شکست کی صورت میں ہوا تھا۔اس دورے کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائے گا۔مصباح الحق کا بحیثیت پاکستانی کپتان50 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ وہ 50 یا زائد ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہوں گے۔

Share this article

Leave a comment