Friday, 29 November 2024


کھیل کے میدان سے افسوسنا ک خبر آگئی !معروف کھلاڑی سرپر گیند لگنےسےزخمی

ایمزٹی وی(کھیل) شیفیلڈشیلڈ میچ میں فاسٹ بالر کیمرون اسٹیونسن کی گیندسرپرلگنے سے ٹیسٹ بیٹس مین ایڈم ووجززخمی ہوگئے۔پرتھ میں جاری میچ میں ایڈم ووجزکو فاسٹ بولرکیمرون اسٹیونسن کی گیندہیلمٹ پرلگی۔ایڈم ووجزویسٹرن آسٹریلیاکی جانب سےتسمانیہ کےخلاف میچ کھیل رہےتھے۔

ایڈم ووجزگیندلگنےسےپچ پرگرگئےاوران کی حالت غیر ہوگئی۔ سرمیں شدید چکر کی وجہ سے انھیں سپورٹ اسٹاف کی مدد سے گراؤنڈ سے باہرلے جایا گیا۔ایڈم ووجز انجرڈ ہوکرمیچ سےباہرہوگئے ہیں۔ حالیہ انجری کی وجہ سے ایڈم ووجز کی آسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ برقراررکھنابھی مشکل ہوگیاہے۔

Share this article

Leave a comment