ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیف جسٹس ناصر المک نے جمعہ کو سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلیں سننے کیلئے تین رکنی بینچ قائم کردیا۔ان اپیلوں کی سنوائی پانچ سے نو جنوری کے درمیان ہو گی۔حکومت نے سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت پر عائد پابندی اٹھا لی تھی جس کے بعد اب تک سات مجرموں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی جا چکی ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں یہ بینچ سزائے موت کے قیدیوں کو ملنے والے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملہ کے بعد سزائے موت پر عائد پابندی ختم کر دی تھی۔
سزائے موت کی اپیلوں کیلئے چیف جسٹس ناصر المک نے تین رکنی خصوصی بینچ قائم کردیا۔
- 02/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1393 K2_VIEWS
Leave a comment