Friday, 29 November 2024


سربراہان مملکت کی تنخواہیں اور مراعات ، جو ہوش اُڑا دیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ بطور صدر آئین کی ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے سالانہ ایک ڈالر تنخواہ وصول کریں گے۔اس کا مطلب ہے کہ ٹرمپ اپنی سالانہ مقررہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر میں سے 3 لاکھ 99 ہزار 999 ڈالر سے دست بردار ہوجائیں گے، یہ وہ ہی تنخواہ ہے جو اس وقت امریکی صدر براک اوباما وصول کر رہے ہیں،

واضح رہے کہ امریکی صدر کی تنخواہ کئی برسوں کے بعد تبدیل ہوتی ہے کینیڈا کے وزیراعظم جیسٹن ٹروڈو اپنے رکنِ پارلیمنٹ کی دو گنا تنخواہ سالانہ 2.6 لاکھ ڈالر وصول کر رہے ہیں۔جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی تنخواہ عالمی رہنماؤں میں بہت اچھی شمار کی جاتی ہے جو سالانہ 2.34 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ بات معروف ہے کہ جرمنی یورپ کی مضبوط ترین معیشت ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر کی تنخواہ سالانہ 2.23 لاکھ ڈالر ہے، جاپانی وزیر اعظم کا اس فہرست میں چوتھا نمبر ہے جن کی سالانہ تنخواہ 2.03 لاکھ ڈالر ہے۔ترکی میں صدر کے منصب پر فائز شخصیت سالانہ 1.97 لاکھ ڈالر تنخواہ حاصل کرتی ہے، فرانسیسی صدر فرنسوا اولاند سالانہ 1.94 لاکھ ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں۔عالمی سربراہوں کی تنخواہوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر برطانیہ کی خاتون وزیر اعظم ٹریزا مے ہیں جنہوں نے ڈیوڈ کیمرون کے مستعفی ہوجانے کے بعد وزارت عظمی کا منصب سنبھالا۔ ٹریزا کی سالانہ تنخواہ 1.78 لاکھ ڈالر ہے۔

روس میں صدر کے منصب کی اہمیت اور پیوٹن کے رسوخ کے باوجود ان کی تنخواہ عالمی سربراہوں میں آٹھویں نمبر پر آتی ہے۔ ولادی میر پیوٹن سالانہ 1.36 لاکھ ڈالر تنخواہ وصول کرتے ہیں۔اطالوی وزیر اعظم ماتیو رنزی کی سالانہ تنخواہ 1.24 لاکھ ڈالر ہے، بھارتی وزیر اعظم کی سالانہ تنخواہ30300 ڈالر ہے چین جس نے اپنی مصنوعات کے ذریعے پوری دنیا کو فتح کر لیا ہے اور عنقریب دنیا کی پہلے نمبر کی معیشت بننے والا ہے، اس کے صدر کی سالانہ تنخواہ 22000 ڈالر ہے۔

Share this article

Leave a comment