Friday, 29 November 2024


اشیائے ضروریہ كی قیمتوں میں اضافہ كا نوٹس لے لیا

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی حكومت نے ملك میں اشیائے ضروریہ كی قیمتوں میں اضافہ كا نوٹس لیتے ہوئے بدھ كو قومی پرائس مانیٹرنگ كمیٹی كا اجلاس طلب كرلیا۔ نمائندہ ایکسپریس کو حاصل ہونے والی دستاویز كے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بدھ كو بُلائے جانیوالے نیشنل پرائس مانیٹرنگ كمیٹی كے اجلاس كی صدارت كریں گے جب كہ اجلاس میں چاروں صوبوں كے نمائندے شریك ہوں گے اور اس دوران ملك بھر میں موجود اشیائے ضروریہ كے ذخائر اور ان كی قیمتوں كا جائزہ لے كر اہم فیصلے كیے جائیں گے۔

ذرائع كا كہنا ہے كہ ملك میں دالوں اور چینی كے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ كی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس كا وفاقی حكومت نے نوٹس لیا ہے اور اشیاء كی ملكی ماركیٹ میں دستیابی كو یقینی بنانے كے ساتھ ساتھ ان كی مصنوعی قلت پیدا كركے قیمتوں میں اضافہ كے مرتكب ذخیرہ اندوزوں كے خلاف كارروائی کے بارے میں حكمت عملی كا جائزہ لیا جائے اور اس بارے صوبوں كو خصوصی ہدایات جاری كی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی و ضلعی پرائس مانیٹرنگ كمیٹیوں كو بھی خصوصی ہدایات جاری كی جائیں گی، اس كے علاوہ صوبائی سطع پر خصوصی ذیلی كمیٹیوں كے قیام كی بھی تجویز زیر غور ہے جو زرعی اجناس كی روزانہ كی بنیادپر قیمتوں كی نگرانی كے عمل كو بہتر بنانے کے لیے كردار ادا كریں گی اور زرعی منڈی كے بارے میں متعلقہ فریقوں سے مشاورت كرے گی۔۔

Share this article

Leave a comment