Friday, 29 November 2024


ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پھنس گئے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہیومن رائٹس واچ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نظر رکھنے کا اعلان کردیا۔

ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے پیرس میں امریکہ کے صدارتی الیکشن کی مہم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ واٹر بورڈنگ یا اس کے موثر واقع نہ ہونے کی صورت میں مشتبہ دہشتگردوں کے خلاف اس سے کہیں بڑھ کر تشدد کا حکم جاری کریں گے اس لئے ہیومن رائٹس واچ ان کے اقدامات پر کڑی نظر رکھے گی۔

روتھ نے امریکی صدر بارک اوباما کے اقدامات کے بارے میں کہا کہ اگرچہ بارک اوباما نے تشدد کے خلاف قانون سخت کیا ہے لیکن اس کے خلاف عدالتی کاروائی تیزی سے انجام پانے پر توجہ نہیں دی ہے۔

Share this article

Leave a comment