Friday, 29 November 2024


ڈونلڈ ٹرمپ نےتاریخ کاسب سےبڑا یوٹرن لےلیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ای میل سکینڈل کی مزید تفتیش نہیں کرائیں گے تاکہ وہ اس خوفناک صدمے سے باہر آ سکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلنڈ ٹرمپ کے سینئر مشیرکیلیان کا نوے نے بتایا کہ ٹرمپ اب انتخابات جیتنے کے بعد اپنے اس وعدے کو پورا نہیں کریں گے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر خارجہ کے ای میل کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیش کاروں کی تقرری کریں گے۔

انہوں نے کہامجھے لگتا ہے کہ جب آپ کا منتخب کردہ صدر جو آپ کی پارٹی کا سربراہ بھی ہے۔ وہ آپ سے اپنی مدت شروع کرنے سے پہلے ہی یہ کہتا ہے کہ وہ ان الزامات پر آگے نہیں بڑھیں گے تو یہ ایک بڑا پیغام ہے۔ ہلیری کواب بھی یہ صدمہ ہوگا کہ امریکہ کے لوگوں نے انہیں بھروسے کے قابل نہیں سمجھا لیکن اگر ٹرمپ انہیں اس صدمے پر قابو پانے میں مدد کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہلیری کو جیل میں ڈالنے کی بات کہی تھی اور ان کے حامیوں کے درمیان ہلیری کو جیل میں بند کرو کا نعرہ بھی دیا تھا۔ وہیں دوسری طرف ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمس کومی پہلے ہی اس معاملے میں ہلیری کو کلین چٹ دے چکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment