Friday, 29 November 2024


نریندر مودی کا اپنے ہی ملک میں جینا حرام ہو گیا۔۔۔ وجہ سامنے آگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،حزب اختلاف کی جماعتیں ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان میں آگئیں، گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے ، راجیہ سبھامیں اپوزیشن نے بھارتی وزیراعظم مودی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بلند کردیئے۔

بدھ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیہ سبھامیں اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی کیخلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے ’’گلی گلی میں شورہے نریندرمودی چورہے‘‘ کے نعرے بھی بلند کردیے ہیں۔یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نے کرپشن روکنے کے نام پر راتوں رات فیصلہ کرتے ہوئے چھوٹے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی جس کے باعث بینکوں کے باہر بڑی بڑی لائنیں لگ گئی تھیں،ابھی تک ان کے خلاف سڑکوں پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment