Friday, 29 November 2024


حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے متاثرین کیلئے قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے، پی ٹی آئی صدر

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھارت نے اغیر علانیہ جنگ شروع کر دی ہے ۔بھارت کی طرف سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے سول آبادی بُری طرح سے متاثر ہو رہی ہے ۔

حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے متاثرین کیلئے قابل ذکر اقدامات نہیں کئے گئے ۔میرے دور حکومت میں بھی اس طرح کی صورت حال پیدا ہوئی تھی۔بلکہ اس سے بھی صورت حال بد ترین تھی۔ لیکن ہم نے بر وقت لوگوں کی امداد کے لیے ہنگامی اقدامات کئے تھے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے سماہنی سیکٹر میں فائرنگ سے متاثر ہونے والے زخمیوں کی ڈسٹرکٹ ہسپتال میرپور میں عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔

 

Share this article

Leave a comment