Friday, 29 November 2024


وزیر خارجہ کا تقرر کرکے دنیا بھر میں ایک جارحانہ سفارتی مہم کا آغاز کرنا چا ہئے، سردارعتیق

 


ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے وادی نیلم سمیت کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم سے جنوبی ایشیا ء شدید خطرات کا شکار ہوگیا ہے ۔ حکومت پاکستان کو فوری طور پر مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کرکے دنیا بھر میں ایک جارحانہ سفارتی مہم کا آغاز کرنا چا ہئے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس کا غصہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے ذریعے اتار رہا ہے ۔ آزاد کشمیر کے عوام کسی بھی جارحیت کے مقا بلہ کیلئے تیار ہو جائیں.

 

Share this article

Leave a comment