Friday, 29 November 2024


معروف ترین پاکستانی اداکار نےاپنے ملک میں کام کرنے سے صاف انکار کر دیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار فواد خان نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کیلئے بھاری معاوضے کی ڈیمانڈ کر دی ہے، جس کے بعد فلمسازوں نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی فلمسازوں نے فواد خان سے ملاقات کی اور ان سے قومی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنے کا کہا۔

فلمسازوں کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں۔ پاکستانی فلموں کو سپورٹ کرنے کیلئے فواد خان جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کی ضرورت ہے۔ فواد خان ملکی مفاد میں پاکستانی فلموں میں کام کریں۔ تاہم رپورٹس کے مطابق فواد خان نے ایک فلم میں کام کرنے کا 2 کروڑ مواضہ طلب کیا جس کے بعد فلم میکرز نے ان سے رابطہ ہی نہیں کیا۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ کوئی پاکستانی فنکار کسی بھی فلم میں کام کرنے کا اتنا معاوضہ طلب کرے۔

خیال رہے کہ فواد خان نے بھارتی فلموں خوبصورت اور اے دل ہے مشکل میں اپنی جاندار اداکاری سے بھارتی شائقین کو اپنا گرویدہ کر لیا تھا تاہم ہندو انتہاء پسند تنظیموں نے انھیں دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں جس کے بعد وہ بھارت چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment