Friday, 29 November 2024


شاہ سلمان نے مسلمان حکمرانوں کےلئے نئی مثال قائم کردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے سنی اور شیعہ علماء کے وفود نے ان کے مشرقی صوبے کے حالیہ دورے کے موقع پر ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان سے علماء اور مذہبی رہ نماؤں نے ملاقات کی ہے۔وہ مکانات ،ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی سے متعلق مختلف بڑے منصوبے کے افتتاح کے سلسلے میں مشرقی صوبے کے دورے پر تھے۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت کا بھی افتتاح کیا ہے۔ یہ سعودی آرامکو کے کارپوریٹ ویڑن کا توسیعی منصوبہ ہے اور علم پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے اس کے کام کا تسلسل ہے۔

Share this article

Leave a comment