Friday, 29 November 2024


چین نے شوبزمیں بھی کمال کردیا،بالی ووڈکےلئےخطرے کی گھنٹی بج گئی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) چین کی باکس آفس فروخت گزشتہ ایک دہائی میں1 ارب یوآن سے بڑھ کر 40 ارب یوآن پر پہنچ گئی، 2016 باکس آفسفروخت 6.8ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

پریس شاعت، ریڈیو، فلم اور ٹیلی ویڑن کے ریاستی انتظامیہ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی فلم مارکیٹ میں باکس آفس کی فروخت 2003ء کے بعد سے ہر سال 35 فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھ رہی ہے اور 2015 ء میںیہ اضافہ 48.7 فیصد ہوا۔چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی فلم واچ ڈاگ نے کہا اگرچہ اس سال چینی کرنسی کی فرسودگی کی وجہ سے یہ اضافہ قدرے 35 فیصد سے کم ہو جائے گا، فلم مارکیٹ میں پھر بھی مضبوط اضافہ دیکھیں گے۔ملک کی فلم پیداوار عالمی مارکیٹ میں تیسرے نمبر پر ہے۔آن لائن ویڈیو سائٹس پر فلم کے حقوق کی فروخت رینکنگ میں 560 ملین ڈالر ہے اور یہ فروخت 2016ء کے آخر تک 700 سے زیادہ کی توقع ہے۔

چین کی باکس آفس کی فروخت گزشتہ ایک دہائی میں1 ارب یوآن سے بڑھ کر 40 ارب یوآن پر پہنچ گئی ہے ۔ فلم انڈسری کے اندازے کے مطابق 2020ء باکس آفس کی فروخت 100بلین یوآن تک پہنچنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

Share this article

Leave a comment