Friday, 29 November 2024


مقابلہ حسن میں پہلی باحجاب ماڈل

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) امریکی ریاست منی سوٹا میں مقابلہ حسن میں ایک ایسی ماڈل بھی شریک ہو رہی ہے، جوحجاب پہن کر ریمپ پر واک کرینگی۔

صومالیہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ حلیمہ ایڈن پہلی باحجاب خاتون کے طور پر امریکی ریاست مینی سوٹا کے مقابلہ حسن میں شرکت کر رہی ہیں۔

مقابلہ حسن میں شریک دیگر 44خواتین کی نسبت حلیمہ مکمل پردے میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں صرف ان کا چہرہ دکھائی دیگا کیونکہ ان کا سر بھی اسکارف سے ڈھکا ہوگا۔

حیرت انگیز طور پر مقابلے کے منتظمین بھی حلیمہ ایڈن کے اس مخصوص لباس پہننے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ حلیمہ کے مطابق یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے کیونکہ کوئی بھی لڑکی حجاب میں باوقار اور پر کشش نظر آتی ہے۔

Share this article

Leave a comment