Thursday, 28 November 2024


بھارت کی ہٹ دھرمی دنیا کے امن کو تباہ کردے گی

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) تارکین وطن کے وفد سے ملاقات کے دووران گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں وہ مسئلہ کشمیر کے اس نازک اور فیصلہ کن موڑ پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں، بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے ، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کویہ یقین ہو کہ وہ تنہا قربانیاں نہیں دے رہے بلکہ دنیا میں ہر جگہ کشمیری اپنا موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی دنیا کے امن کو تباہ کردے گی.

Share this article

Leave a comment