Friday, 29 November 2024


کے پی کےمیں ایسی تبدیلی ! جعلی ڈگری کیس میں ایم پی اے کو جیل سے رہا کردیا


ایمز ٹی وی(پشاور)سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ سابق ایم پی اے جاوید اکبر خان کی ضمانت منظور کرلی ۔

پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے ملزم جاوید اکبر حیات کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔

یاد رہے سابق ایم پی اے کو جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ مراد شاہ نے 2سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل ڈیرہ منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share this article

Leave a comment