Friday, 29 November 2024


مطالبات نہ ماننے پر ضلع ناظم کو دھمکی

 


ایمزٹی وی(پشاور) ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر کونسل ضلع ناظم سے ناراض ہو گئے ہیں اور عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر ضلع ناظم اور کونسلروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاءپیدا ہو گئی ہے اور ناراض کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دی ہے۔

ناراض کونسلروں کے سربراہ افضل نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ناظم نے ڈیڑھ سال میں صرف 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے ہیں اور ہر علاقے میں ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ 92 کونسلروں کی تعداد پوری ہے اور اگر وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیا تو اپنا ناظم لانے میں آزادہونگے ۔

رحمان افضل نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع ناظم نے 10 رکنی جرگے کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا اہم اب وزیراعلیٰ نے مذاکرات کیلئے ناراض کونسلروں کو منگل کے روز بلایا ہے۔ ملاقات کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے

 

Share this article

Leave a comment