Friday, 29 November 2024


برطانوی پاپ گلوکار کی سات سال بعد انڈسڑی میں واپسی

 

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف برطانوی پاپ گلوکار میٹ گوس سات برس بعد لندن میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اسی کی دہائی میں پاپ میوزک سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے برطانوی گلوکار میٹ گوس سات سال بعد لندن میں کرسمس کے موقع پر لائیو کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

میٹ گوس گزشتہ سات برس سے امریکی شہر لاس ویگس میں رہائش پذیر ہیں۔

میٹ گوس کی دنیا بھر میں سترہ ملین سے زائد مختلف گانوں کی البم فروخت ہوچکی ہیں جبکہ انکو ویمبلی اسٹیڈیم رائل البرٹ ہال میں متواتر گیارہ راتوں تک گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاپ گلوکار موسیقی کے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment