Friday, 29 November 2024


مسلم لیگ ن نے دہشت گردوں کے ساتھ این آر او کیا،بلاول بھٹو

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست میں حصہ لینے نہیں آیا بلکہ پنجاب کی سیاست میں جمہوری قبضہ کرنے کے لیے آیا ہوں

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں سے لڑنے کے بجائے سیاسی مخالفین پر زیادہ توجہ دے رہی ہے ،وزیر داخلہ ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کے پیچھے لگے ہوے ہیں ،غیر ت مند وزیر داخلہ میں اتنی بھی ہمت نہیں ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بول سکیں ۔


پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر گلگت بلتستان کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب حکیم اللہ محسود مرا تو وزیر داخلہ آنسو بہا رہے تھے ،مسلم لیگ ن نے دہشت گردوں کے ساتھ این آر او کر رکھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ناکام لیگ ہے جو دہشت گردوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،دہشت گردوں کا مقابلہ فوج ،پولیس اور پیپلز پارٹی قوم کے ساتھ مل کر کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی داڑھی پیٹ میں چھپا رکھی ہے ،وہ ابھی بھی امیر المومنین بننا چاہتے ہیں

Share this article

Leave a comment