Friday, 29 November 2024


ترقی کا عمل اگر متوازن نہ ہواتو ملک اور معاشرہ توڑ سکتا ہے،قمر الزمان

ایمز ٹی وی(لاہور) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ دھاندلی روکنے کیلئے گلگت اور کشمیر کے الیکشن پاکستان کے انتخابات کے ساتھ ہی ہونے چاہئیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہمارے دلوں میں بستا ہے ہر جگہ آپ کی آواز اٹھاتے ہیں ۔ترقی کا عمل اگر متوازن نہ ہواتو وہ ملک اور معاشرہ توڑ کر رکھ دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کاکوئی ویڑن نہیں،صرف وسائل اوراختیارات رکھنے کاشوق ہے،تاریخ میں حقوق اوروسائل دینے کاحق صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔لاہور:بھٹونے خواتین،مزدوراورعوام کوحقوق دئیے۔

Share this article

Leave a comment