Saturday, 30 November 2024


لیاقت علی خان چوک میدان جنگ میں بدل گئی


ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد کے علاقے لیاقت علی چوک پر ایم کیو ایم لندن کے کارکنان اور رینجرز اہلکار آمنے سامنے آگئے ،عزیز آباد ،مکا چوک میں دیکھتے ہی دیکھتے حالات کشیدہ ہو گئے ،رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

ایم کیو ایم لندن کے کارکنان لیاقت علی خان چوک پر جمع ہوئے جہاں انہوں نے وال چیکنگ شروع کی اور اپنی جماعت کا جھنڈا لگانا چاہا تو رینجرز کے اہلکاروں نے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے پر ایم کیو ایم لندن کے پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیا ۔اس بات پر تنازع بڑھ گیا اور لیاقت علی خان چوک پر ایم کیو ایم لندن کے مزید کارکنا ن وہاں پہنچ گئے

،مشتعل کارکنان نے بانی قائد کے نعرے بھی لگائے جبکہ خواتین کارکنان نے فاتحہ خوانی شروع کردی ،مشتعل کارکنان نے ہنگامہ برپا کر کے یادگار شہدا اور جناح گراﺅنڈ کی طرف بھی جانے کی کوشش کی جس پر رینجرز نے انہیں روک لیے جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

Share this article

Leave a comment