Saturday, 30 November 2024


پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،سربراہ ائیر چیف مارشل


ایمز ٹی وی(کراچی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن ہم کسی بھی مہم جوئی کا جواب اچھی طرح دینا جانتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری کے لیے گوادر پورٹ بہت اہمیت کی حامل ہے ۔


کراچی میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے لیے گوادر بہت اہمیت کا حامل ہے ،سی پیک کے تناظر میں ساحلی پٹی کی سیکیورٹی بہت اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹس ملکی سرحدوں کی جان سے بڑھ کر حفاظت کریں اور کیڈٹس شاندار روایات برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہیں

Share this article

Leave a comment