Friday, 29 November 2024


مریضوں کا استحصال بند کیا جائے لواحقین


ایمز ٹی وی(لاہور) ینگ ڈاکٹر زنے احتجاج کا دارئہ کارمزید وسیع کر دیا ،لاہورسمیت پنجاب بھر میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز نےلاہور کے جنرل ہسپتال ، جناح اور گنگا رام سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں اور پنجاب کے دیگر تمام ہسپتالوں کے او پی ڈیز کو بند کر دیا ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مریض رل رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ۔


حکومت سے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کی آڑ میں مریضوں کا استحصال جاری ہے ، ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا ہے اور عملہ غائب ہے جس کے باعث نہ صرف مریضوں کو مشکلات لاحق ہیں بلکہ لواحقین کیلئے بھی پریشانی بڑھ گئی ہے ۔ غریب مریض سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے دھکے کھارہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ، حکومت ڈاکٹروں کے مطالبات ماننے سے عاری ہے جس کی قیمت مریض ادا کر رہے ہیں ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں متعد د مریضوں کے حالت خراب ہو چکی ہے اور اس کے باوجود انہیں ادویات اور علاج فراہم نہیں کیا جا رہا ، اگر اسی طرح او پی ڈیز میں طبی سرگرمیاں معطل رہیں تو کئی مریض اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں ۔

Share this article

Leave a comment