Friday, 29 November 2024


سری لنکا کے صدر نے انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

ایمز ٹی وی ( فارن دیسک)سری لنکا میں تقریباً دس سال سے اقتدار میں رہنے والے صدر مہندا راجہ پکشے کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انھوں نے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔بیان کے مطابق راجہ پکشے ’عوام کی خواہشات کے سامنے جھکتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنائیں گے۔‘خیال رہے کہ سری لنکا کے صدر سنہ 2009 میں ختم ہونے والے خانہ جنگی کے بعد تیسری بار صدارت کے امیدوار تھے۔سری لنکا کے صدر راجہ پکشے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے حزبِ مخالف رہنما کے ساتھ ملاقات میں اپنی ’شکست تسلیم‘ کر لی ہے اور ملک کے نئے صدر آج جمعے کی شام کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ راجہ پکشے پہلے ہی سرکاری رہائش چھوڑ کر جا چکے ہیں صدر راجا پکشے کی جانب سے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے کے بعد آتش بازی کی گئی۔راجہ پکشے سری لنکا کی سیاست میں ایک دہائی سے سرگرم تھے تاہم اس بار انھیں اپنے وزیرِ صحت میتھرئی پالا سریسینا کی جانب سے غیر متوقع چیلنج کا سامنا تھا۔سری لنکا کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج جمعے کی شام سے پہلے مکمل نہیں ہوں گے تاہم ابتدائی نتائج کے مطابق میتھرئی پالا سریسینا کامیابی کے لیے درکار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔راجہ پکشے اور میتھرئی پالا سریسینا گذشتہ سال نومبر تک ایک دوسرے کے اتحادی تھے تاہم سریسینا نے صدارتی انتخابات میں حصہ لین کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا۔

Share this article

Leave a comment