Thursday, 28 November 2024


عمران خان کی عمر میں شادی سے  یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہوگئی ہیں،جاوید ہاشمی

ایمز ٹی وءی (ملتان ) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  عمران خان کی شادی سے  یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ 64 سالہ شخص بھی شادی کررہاہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کے بعد میری بیوی اب پہلے سے زیادہ میری خدمت کررہی ہے کہ کہیں میرا شوہربھی شادی نہ کرلے۔ مجھے عمران خان کی شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا اگر ملتا تو ضرور جاتا۔ بنی گالا کا راستہ مجھ سے چھپا ہوا نہیں ہے، میں انہیں یہیں سے ہی شادی کی مبارکباد دیتا ہوں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کومتنازع نہ بنایاجائے اگر میں قومی اسمبلی میں ہوتا توفوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دیتا۔ فوجی عدالتیں اس وقت ملک کی ضرورت ہیں۔

Share this article

Leave a comment