Thursday, 28 November 2024


سندھ کے شہر میر پور خاص میں مبینہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ڈاکوؤں سے مقابلہ،2افسران سمیت 4پولیس اہلکار ہلاک

ایمز ٹی وی (میرپورخاص) پولیس کے مطابق مطلوب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی خفیہ اطلاع پر میر پورخاص میں محمود آباد کے علاقے میں حیدرآباد پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 8 اہکار زخمی بھی ہوئے۔آپریشن کے دوران پانچ خواتین بھی زخمی ہوئیں۔کارروائی میں 12 تھانوں کے پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔پولیس کا دعویٰ تھا کہ ڈاکووں کے خلاف رات دو بجے آپریشن شروع کیا گیا تھا جو کہ صبح تک جاری رہا۔زخمی پولیس اہلکاروں اور خواتین کو طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ڈی آئی جی ثناء اللہ عباسی کے مطابق ملزمان اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ کارروائی محمود آباد میں علی تالپور ٹاون میں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او مارکیٹ واحد بخش لغاری اور ایس ایچ او لطیف آباد حسن عابدی سمیت اہلکار انور جمیل اور دلبر ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او ممتاز بروہی سمیت 8 اہلکار زخمی ہوئے جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ثناء اللہ عباسی کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو اغواء، ڈکیتی سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے

Share this article

Leave a comment