Friday, 29 November 2024


میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہاتھا پائی جھگڑے کے دوران لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی ایمر جنسی میدان جنگ بن گئی ،پولیس اہلکاروں ،ڈاکٹروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان لاتوں اورگھونسوں کی بارش ہو گئی ۔


پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو چیک اپ کے لیے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے کر آئے اور انہوں نے اپنے ساتھی کا فوری چیک اپ کرانے کی ضد کی جس پر ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ آپ کی باری نمبر پر آئے گی۔اس بات پر معاملہ بگڑ گیا اور ڈاکٹروں نے سیکیورٹی گارڈ ز کو بلا لیا تاکہ مریض اہلکار کے ساتھ آئے اہلکاروں کو ایمرجنسی کی حدود سے باہر نکا لا جا سکے لیکن پولیس اہلکار اس بات پر ناراض ہوئے اور دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔اس دور ان سیکیورٹی گارڈ ز نے اہلکاروں کو زبر دستی باہر نکالنے کی کوشش کی تو ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔جھگڑے کے دوران پولیس اہلکاروں ،ڈاکٹروں اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان لاتوں اور گھونسوں کا تبادلہ بھی ہوا

Share this article

Leave a comment