Friday, 29 November 2024


مسلم لیگ نواز کیلئے بڑا دھچکا

ایمز ٹی وی(فیصل آباد) مسلم لیگ نواز کیلئے بڑا دھچکا ، فیصل آباد سے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق نے استعفیٰ دیدیا۔

بیٹے کیلئے چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ نہ ملنے پر فیصل آبادکے حلقہ این اے 80 سے لیگی ایم این اے میاں محمد فاروق نے وزیراعظم کواستعفیٰ بھجوا دیا ۔


میاں محمد فاروق کا مسلم لیگ نوا ز سے 32سال کا ساتھ ہے تاہم آج انہو ں نے وزیر اعظم کی جانب سے نظر انداز کرنے پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے ۔


مستعفیٰ رکن قومی اسمبلی نے اپنے احتجاجی استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ”میری سیاست کا آغاز 32سال پہلے آپ کے ساتھ ہوا اور آپ ہی کی قیادت میں احتتام ہو رہا ہے “۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آج آپ کی امانت آپ کے سپرد کر رہا ہوں ۔”جناب والا وفادار اورمفاد پرست میں تفریق ہونی چاہیئے “۔ ،مرتے دم تک آپکا وفادار رہوںگا

Share this article

Leave a comment