ایمزٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک ’فیس بک‘ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے گروپ وائس کالنگ پر غور شروع کردیا ہے۔
ٹیک کرنچ ویب سائٹ کے مطابق اس نئے فیچر کی جانچ کے لیے کچھ افراد کے اکاؤنٹس پر آپشن دیا گیا ہےجو میسنجر کے اوپر گروپ چیٹ کی صورت میں موجود ہے۔
اس کے لیے بعض فیس بک صارفین کے لیے میسنجر بکس میں فون کے برابرمیں گروپ کالنگ کا آئکن دکھائی دیتا ہے جسے استعمال کرکے وہ ایک سے زائد دوستوں سے گفتگو کرسکتے ہیں۔
اگرچہ یہ آپشن اس سے قبل میسنجر میں موجود ہے لیکن فیس بک اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کےلئے لانا چاہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اسکائپ اور دیگر سافٹ ویئرز میں بھی یہ آپشن موجود ہوتا ہے۔
فیس بک نے میسنجر کے لیے یہ آپشن اس سال اپریل میں لانچ کیا تھا۔ اور اب ایک بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسے ڈیسک ٹاپ کے لئے بھی پیش کیا جارہا ہے۔