Saturday, 30 November 2024


کرسمس مارکیٹ پر حملہ پولیس نے شواہد جمع کرلیے

ایمز ٹی وی(برلن) کرسمس مارکیٹ میں حملے کے الزام میں پکڑے گئے پاکستانی شہری کو جرمن پولیس نے کلین چٹ دیدی اور کہاکہ مزید کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی جاسکیں


تاہم دیگر افراد کو پکڑنے کے لیے ہرممکن قدم اٹھایاجائے گا، پولیس نے مارکیٹ میں موجود لوگوں سے تصاویر ، ویڈیوز یا دیگر شواہد فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی کہ پرسکون رہیں ۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برلن پولیس چیف نے کہاکہ یہ واضح نہیں کہ حراست میں لیاگیاشخص ٹرک ڈرائیور تھا، یہ بھی واضح نہیں کہ پولیس کی حراست میں موجود شخص حملے میں ملوث تھاجبکہ پکڑے گئے شخص نے بھی الزامات کی تردید کی ۔


برطانوی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا خیال ہے کہ اُنہوں نے حملے کے الزام میں غلط شخص کو پکڑلیا اور اصل ملزم روپوش ہونے میں کامیاب ہوگیا، فرار ہونیوالا ملزم مسلح ہوسکتاہے جو اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔ پولیس ذرائع نے ویلٹ اخبار کو بتایاکہ ’ہم نے غلط بندہ پکڑلیا، اس کا مطلب ہے کہ صورتحال مختلف ہے ، اصل ملزم تاحال مسلح ہے اور مزید قتل وغارت گری کرسکتاہے‘۔


یادرہے کہ کرسمس مارکیٹ میں ٹرک کے نیچے کچلے جانے سے 12افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس کے بعد پکڑے گئے شخص کی شناخت 23سالہ نوید بلوچ کے نام سے ظاہر کی گئی جنہوں نے پناہ کیلئے درخواست دے رکھی تھی لیکن اب پولیس نے پاکستانی شہری کو تقریباً بے قصور قراردیدیا

Share this article

Leave a comment