Saturday, 30 November 2024


پاکستانی پاسپورٹ پر جعلسازی سے تاریخیں تبدیل

ایمز ٹی وی(ٹورانٹو) کینیڈین عدالت نے انتیس سالہ پاکستانی نژاد معظم طارق کو ایک کینیڈین عورت کی عزت لوٹنے پر تین سال کی سزا سنائی ہے جس وقت سزا سنائی گئی ملزم کینیڈا سے پاکستان فرار ہوچکا تھا۔

ٹورانٹو کے نواح میں واقع پاکستانیوں کی اکثریتی ٓابادی والے برامپٹن شہر کے رہائشی معظم طارق نے ایک جوان خاتون کو زبردستی اس کی مرضی کے بغیر مقدار سے زیادہ شراب پلائی اور پھر ٹورانٹو شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں لے جا کر اس سے زیادتی کی ۔ جب وہ خاتون کو زبردستی شراب پلا رہا تھا تو یہ سارا منظر اس شراب خانے کے کیمرے پر محفوظ ہو رہا تھا۔ جب خاتون نشے میں دھت تھی ملزم اس کو ایک مقامی ہوٹل میں لے گیا ۔ پولیس نے معظم طارق کو خاتون کو گھسیٹتے ہوئے اس ہوٹل میں لے جاتے ہوئے مناظر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی تھی ۔ اس فلم میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون اپنی حالت پر قابو نہیں رکھ سکی۔


ملزم عدالت میں اپنے جرم کا ارتکاب کرنے کے تین ہفتے بعد پولیس کو اپنے پرانے (زائد المعیاد) پاکستانی پاسپورٹ پر جعلسازی سے تاریخیں تبدیل کر کے چکمہ دیا اور ایک دوسرے پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستان فرار ہوگیا ۔

کینیڈین پولیس اور دیگر ادرے اس کو گرفتار کرکےکینیڈا واپس لانے کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہیں ،طارق کے والد محمود طارق نے اس کی ضمانت دی تھی جو اگلے برس جنوری میں عدالت میں پیش ہوں گے

Share this article

Leave a comment