Friday, 29 November 2024


دہشت گردی میں اندرون و بیروتی طاقتوں کا پورا ادراک ہے، ڈی جی رینجرز

ایمز ٹی وی(کراچی ) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے دہشت گردوں،عسکری ونگز، اغواءکاروں اور بھتہ خووروں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کراچی کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا اور افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کراچی میں امن کیلئے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں اندرون و بیروتی طاقتوں کا پورا ادراک ہے۔ بیرونی طاقتیں امن میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔ آپریشن نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں جذبے سے جاری رہے گا اور دہشت گردوں، پشت پناہی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے جبکہ مقصد کے حصول کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Share this article

Leave a comment