ایمز ٹی وی(اسلام آباد)اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن جج واجد علی نے لال مسجد کے نائب خطیب عبدالرشید غازی کے قتل کیس میں سما عت کے دوران سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے متعلق استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزم کو آٹھ نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملزم کی ضمانت ضبط کرکے اْن کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف قتل کے اس مقدمے میں ضمانت پر ہیں، پر ویز مشرف کے وکیل اختر علی نے عدالت میں اپنے موکل کی صحت سے متعلق سر ٹیفیکیٹ پییش کیاجس میں ڈاکٹر نے ملزم کو کمر کی تکلیف کے سبب انھیں ایک ماہ آرام کامشورہ دیا ھے۔ مقتول کے وکلاء نےاس میڈیکل سرٹیفکیٹ پرتحفضات کا اضہار کیاان کا کہنا تھامحض کمر کی تکلیف کے سببملزم کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔پرویز مشرف کے وکیل دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اُن کے موکل کو سکیورٹی کے خدشات ہیں جبکہ جس جگہ پر یہ عدالت واقع ہے وہاں پر بھی دہشت گردوں کے حملے ہوچکے ہیں۔
مشرف پیش ہوں ورنہ ضما نت ضبط کر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے...
- 14/10/2014
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1938 K2_VIEWS
Leave a comment