Friday, 29 November 2024


سرکاری زمین پر قبضے اور منی لانڈرنگ سمیت 5 الزامات

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا ۔

سندھ ہائی کورٹ میں 462ارب روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تو بینچ میں شامل جسٹس عدنان کریم نے درخواست سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد درخواست چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دی گئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سماعت کیلیے نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔


نیب ریفرنس میں کھاد سکینڈل، سرکاری زمین پر قبضے اور منی لانڈرنگ سمیت 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے

Share this article

Leave a comment