Friday, 29 November 2024


جو بھی پٹرول بحران کا زمہ دار نکلا اس کومعاف نہیں کیا جائے گا، نواز شریف

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، سیکریٹری پانی و بجلی اور قائم مقام سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو حکام کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرول بحران پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر  وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس لئے انہیں مشکل میں ڈالنے والے کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریں گے۔

Share this article

Leave a comment