Friday, 29 November 2024


سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کےخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکردیا

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری  کی جانب سے عمران خان کےخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کاا دعویٰ دائر کیا گیا ، اپنی درخواست میں سابق چیف جسٹس کا موقف ہے کہ عمران خان نے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں جن سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا جس پر افتخار محمد چوہدری نے غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا، جس پر ان کے وکیل حامد خان نے جواب بھی داخل کرایا گیا تھا بعد میں انہوں نے ہتک عزت پر اپنا جواب واپس لے لیا تھا۔

Share this article

Leave a comment