Saturday, 30 November 2024


وائس چانسلر کے تقرری پر کوئی تاخیر نہیں ہوگی

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) گورنر ہاﺅس کے حکام کا کہ مطابق اعلیٰ تعلیم کی بہتری کے لئے ایڈہاک ازم کا خاتمہ ضروری ہے۔

چنانچہ تینوں جامعات میں وائس چانسلر کے تقرر کے لئے نام جلد بھیجے جائیں تو چند گھنٹوں کے اندر ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ور گورنر ہاﺅس کی جانب سے وائس چانسلر کے تقرر پر کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ گورنر ہاﺅس کے تین شہری جامعات جامعہ کراچی، سندھ یونیورسٹی اور ڈاﺅمیڈیکل یونیورسٹی میں فو ری وائس ۔چانسلر کے تقرر کے لئے وزیراعلیٰ ہاﺅس سے رابطے میں ہے

کیونکہ گورنر بالحاظ عہدہ سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے چانسلر ہیں اور وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکشن بھی گورنر ہاﺅس ہی جاری کرتا ہے۔ گورنر سیکریٹریٹ نے وزیراعلیٰ ہاﺅس کو وائس چانسلرز کی تقرری میں اعتراض یا مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سیکریٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے گورنرسندھ سعید الزمان صدیقی کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ ہاﺅس کو یہ یقین دہانی کرادی ہے کہ وزیراعلیٰ ہاﺅس کی جانب سے میرٹ پر مقرر کئے جانے والے وائس چانسلر کی تقرری میں نہ تو اعتراض ہوگا اور نہ ہی مداخلت ہوگی ۔

سارا کام قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر ہوگا اور ماضی کی طرح ایسا نہیں ہوگا کہ وزیراعلیٰ ہاﺅس جو وائس چانسلر کے لئے نام بھیجے اس پر گورنر ہاﺅس اعتراض کرے یا اپنا پسندیدہ شخص بطور وائس چانسلر نامزدکرے۔

 

Share this article

Leave a comment