Saturday, 30 November 2024


تعلیم کے حصول کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں،مقررین

 

ایمز ٹی وی(تعلیم /گوادر )سماجی بہبود حکومت بلوچستان کے تحت جیکا کے اشتراک سے نظامت خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کے حوالے سے تقر یب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مقررین نے کہا کے غیر سے خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوسکتا ہے

تعلیم کے حصول کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں انسان علم حاصل کر تا رہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے غیر رسمی تعلیم کے ذریعے ہر گھرانہ پڑھا لکھا ہوگا جو اپنے خاندان والوں کی رہنمائی کا اہل بھی ہوسکتا ہے۔ غیر رسمی تعلیم کے فروغ سے خواندگی کی شر ح میں اضافہ ہوگا۔

 تعلیم کے حصول کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ علاقے کے لوگ غیر رسمی تعلیم سے استفادہ حاصل کر یں۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے بلد یہ گوادر کے وائس چیئرمین حاجی موسوشل ویلفیئر آفیسر حبیب اللہ اور دیگر مقررین نے کہا

کہ نظامت خواندگی اور غیر رسمی تعلیم کا منصوبہ 2015میں شروع کیا گیاجس کے تحت 15سال سے لیکر 35سال تک افراد کو تعلیم دی جائے گی۔

اس منصوبے کو چلانے کے لئے ضلع بھر سے دس دس اساتذہ مقر ر کےلئے گئے ہیں ۔جیکا اس منصوبے کے لئے معاونت فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں تعلیم کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا تعلیم کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں ہے۔

 

Share this article

Leave a comment