Friday, 29 November 2024


ترکی، ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی گئی

 

ایمز ٹی وی( ترکی) میں ناکام بغاوت کے بعد سے جاری ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔ ترک نائب وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی 19 جنوری سے نوے روز تک نافذ العمل رہے گی۔

فتح اللہ گولن نیٹ ورک اور تمام دہشت گرد گروپوں کے خاتمے تک ملک میں ایمرجنسی نفاذ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد 20 جولائی کو ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی ناکام بغاوت کے دوران دو سو چالیس سے زائد افراد جاں بحق اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment