Friday, 29 November 2024


دارچینی اور شہد سےامراض کا علاج

ایمز ٹی وی(صحت) دارچینی اور شہد کوملاکر کئی بیماریوں کوٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے یہ دونوں اجزاءصدیوں ہی سے استعمال کئے جارہے ہیں اور ان کی افادیت سے کسی کو بھی انکار نہیں۔

دارچینی اور شہد دونوں کو مکس کریں اور ناشتہ میں استعمال کرنے سے دل کی بند شریانیں کھلنے لگتی ہیں۔اس کی وجہ سے کولیسٹرول بھی کم ہوگا اور ساتھ ہی دل بھی مضبوط ہوگا۔

ایک گلاس گرم پانی میں دوکھانے کے چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دارچینی ڈالیں۔ اسے صبح اور شام میں پینے سے جوڑوں کادرد ٹھیک ہوگا۔

ایک کپ میں دو بڑے چمچ شہد اور تین چمچ دارچینی ڈال کر پینے سے کچھ ہی دیر بعدکولیسٹرول میں10فیصد کمی ہوگی۔

دارچینی اور شہد اجزاءکو ملا کے آپ مختلف امراض کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کن کن بیماریوں کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

اگرآپ کو سردی لگ جائے تو ایک چمچ شہد میں ایک چوتھائی چمچ دارچینی ڈال کرکھائیں،تین دن تک استعمال کرنے کے بعد آپ کی سردی ٹھیک ہوجائے گی۔

ایک گلاس گرم پانی میں دو بڑے چمچ دارچینی اور ایک بڑاچمچ شہد ڈالیں اور روزانہ پئیں۔اس کی وجہ سے آپ کے پتے کی انفیکشن دور ہوگی اور وہ صحت مند رہے گا۔

اگر آپ بڑھتے وزن کر کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو ہر روز ناشتے سے کم از کم آدھ گھنٹہ قبل دارچینی اور شہد کی چائے پئیں۔دارچینی کو پانی میں ابالیں اور شہد ڈالکر ایک بار ابالا دیں،اب اسے ناشتے سے 30منٹ قبل پئیں۔کچھ ہی دن میں آپ اپنے وزن میں کمی دیکھیں گے۔

اگر آپ کے بال گررہے ہیں یا آپ گنجے پن کاشکار ہیں تو ایک کھانے کاچمچ زیتون کا تیل ، ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی لیں۔ اس محلول کو سر میں لگائیں اور15منٹ بعد سر دھولیں۔کچھ ہی دن میں آپ بہترین نتائج دیکھیں گے۔

دارچینی اور شہد اجزاءکے باقاعدہ استعمال سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگااورکئی خطرناک بیماریاں دوررہیں گی۔

Share this article

Leave a comment