Friday, 29 November 2024


وائس چانسلر کے عہدے کے لیے انٹرویو آج ہوں گے

 

ایمز ٹی وی(تعلیم/کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کی دو بڑی جامعات کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے کے لئے امیدواروں کو طلب کر لیا ہے۔

یہ انٹرویوز 5 جنوری کو صبح 10 بجے ہوں گے۔ تاہم ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کے لئے امیدواروں کو نہیں بلایا گیا ہے جبکہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈائو یونیورسٹی مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے۔ وزیراعلیٰ ہائوس کے ذرائع کے مطابق قائم مقام سیکریٹری جامعات و تعلیمی بورڈز نوید شیخ نے امیدواروں کو فون کیا

اور انہیں صبح وقت پر وزیراعلیٰ ہائوس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ ہر امیدوار کا ازخود انٹرویو کریں گے اور اس انٹرویو کی روشنی میں ایک نام کا انتخاب بھی کریں گے۔

جامعہ کراچی کے لئے حرف تہجی کے اعتبار سے ڈاکٹر فتح برفت، ڈاکٹر خالد عراقی اور ڈاکٹر اجمل کے انٹرویوز ہوں گے۔ جب کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے عبداللہ دایو، فتح برفت اور نوازکلہوڑو کے انٹرویوز ہوں گے۔

امکان ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ہی دونوں جامعات میں مستقل وائس چانسلر کا تقرر ہو جائے گا کیونکہ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو ایک ماہ کے اندر مستقل وائس چانسلرز مقرر کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment